(ن) لیگ کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے،شاہد صدیق

(ن) لیگ کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے،شاہد صدیق

  



لاہور ( پ ر) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ن لیگ کا ٹائی ٹانک ہمیشہ کیلئے ڈو بنے والا ہے، میں نہ مانو کی ر ٹ شریفوں کوخوار کررہی ہے چوری کا پیسے واپس نہ کر نے تک شر یف ذ لیل ہو تے رہیں گے،مسلم لیگ ن کو چھو ڑ نے والو ں کو برا کہنے والے اپنا گر یبان جھا نکیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ منتخب نمائندوں کی عزت پی ٹی آئی کی عزت ہے۔ منتخب نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا۔ سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا۔

ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبازی کرنے کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا، اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کر کے دکھاتے ہیں۔ شہروں کے ساتھ دوردراز علاقوں میں بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4