سڑک کنارے چیل کا گوشت فروخت کرنے والے6افراد گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور سڑک کنارے چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔مجموعی طور پر 06 لوگوں کو گرفتار کروایا گیا جن میں 02 میل جبکہ 04 فیمیل شامل ہیں۔کارروائیاں جعفری پل اور شاہدرہ کے علاقے میں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے 02 افراد کو جعفری پل کینال بینک روڈ سے گرفتار کروایا۔
اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے 04 خواتین کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتار کروایا اور شاہدرہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 144 سکیشن کے تحت چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں پر پابندی عائد ہے اورسڑک کنارے چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خراب ماحول اور حادثات کا سبب بننے کے باعث چیل اور صدقہ کا گوشت بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔