تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہیں

    تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہیں

  



لاہور(سٹی رپورٹر) صدرالخدمت گروپ بازار صداکاراں ملک نعیم نے کہا ہے کہ تاجروں کی خدمت اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔مارکیٹوں میں سہولیات کی عدم فراہمی، ناقص انتظامات، سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تاجر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کرکے سرکاری اور حکومتی سطح پر اقدامات کررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت گروپ تاجر برادری کی خدمت کا فریضہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ سرانجام دیتا رہے گا۔

مشکلا ت اور آزمائشیں ہمیں خدمت کے سفر اور عزم سے روک نہیں سکیں گی۔

بازار صداکاراں کی تاریخی و ثقافتی حیثیت کو اجاگرکرنے کیلئے تاریخ ساز اقداما ت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4