کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا، صادق سنجرانی

کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا، صادق سنجرانی

  



اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، عوام نماز کے دوران خصوصی دعائیں کریں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عوام سے اپیل کی کہ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں۔چیئر مین سینٹ نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

صادق سنجرانی

مزید : علاقائی