کرونا وائرس، سندھ حکومت کاقیدیوں کی سنی گئی،سزا میں 60دن کی کمی کا اعلان
کراچی (آن لائن)سندھ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے صوبے بھر کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی معافی کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قیدیوں کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو مخصوص مدت کے لیے عدالتوں میں نہ لایاجائے، قیدیوں کی پیشی سے استثنیٰ کے لیے حکومت عدالت عالیہ سے رجوع کریگی۔
سندھ کابینہ نے بھی کرونا وائرس کے سبب قیدیوں کو محدود کرنیکی تجویز دی تھی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔
سزا کمی