مانگا منڈی، مسلح افراد کا مسجد انتظامیہ پر حملہ، توڑ پھوڑ، چندہ چھین کرفرار

    مانگا منڈی، مسلح افراد کا مسجد انتظامیہ پر حملہ، توڑ پھوڑ، چندہ چھین ...

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)نشتر کالونی کی مسجد اسماعیل میں غیرقانونی چندہ اکٹھا کرنے کی وجہ سے مسجد انتظامیہ پر 7 افراد نے حملہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق مسجد کے متولی امیر حمزہ پر بھی حملہ کر دیا مسجد کی چھت پر اس کی رہائش گاہ پر جاکر توڑ پھوڑ کر کے شیشے وغیرہ توڑ دئیے اور گھر سے 15 ہزار روپے نقدی بھی لے گئے 15پر کال کرنے پر ملزمان احسان اللہ ولد عبدالرحمان،حماد ولد احسان اللہ،شہزاد ولد احسان اللہ، نصراللہ ولد عبدالرحمان،عرفان عرف فانی ولد نصراللہ،رخسانہ بی بی زوجہ بشارت،نسرین احسان اللہ،مرتضیٰ ولد شاہ محمد 2کس نامعلوم اسلحہ سے مسلح موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے امیر حمزہ کی رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھانہ نشتر کالونی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے خاتون سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مسجد کے خطیب قاری عبدالرزاق ربانی نے کہا کہ ملزمان مزید دھمکیاں دے رہے ہیں مقدمہ درج ہوئے 7 روز گزر گئے نشتر کالونی پولیس نے ان کو نہ گرفتار کیا نہ کوئی پوچھ گچھ کی ہے، لاپرواہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی