وزیراعلٰی عثمان بزدار کا راولپنڈی انسٹیٹوٹ، آف یورالوجی کا دورہ، کرنا وارڈز کا معائنہ

وزیراعلٰی عثمان بزدار کا راولپنڈی انسٹیٹوٹ، آف یورالوجی کا دورہ، کرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں قائم کرونا مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا،مریضوں کیلئے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 50 بستروں پر مشتمل کرونا مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا،خدانخواستہ ضرورت پڑنے پر بستروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کیلئے ضروری کٹس منگوا لی گئی ہیں جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں،ہاتھ بار بار دھوئیں۔اس موقع پر زیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے باہرنرسوں کو کھڑا دیکھ کران کی بات سنی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام کونرسوں کی تعیناتی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ پر گئے،جہاں نعمان اکرم کے والد بریگیڈیئر (ر) محمد اکرم، بھائی سلمان اکرم، بیٹے طلحہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم مقام حاصل کرکے تاریخ میں امر ہو گئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم قوم کا ہیرو ہے اور قوم کو بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی زاہد رانا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -