فیروزوالہ انتظامیہ نے جعلی کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری پکڑلی

فیروزوالہ انتظامیہ نے جعلی کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری پکڑلی

  



فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)محکمہ صحت کی ٹیم نے لاہورشیخوپورہ روڈ کی آبادی اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مارکرجعلی کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔غیرمعیاری کریمیں قبضہ میں لے لیں اورفیکٹری کوسیل کردیا۔بتایاگیاہے کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان اورچیف ڈرگ کنٹرولرمنورحیات کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر تحصیل فیروزوالہ سلیم نورنے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر ایک عرصہ سے جعلی کاسمیٹکس بنانیوالی فیکٹری کاسراغ لگاکراسے پکڑلیاوہاں پرموجود بھاری مقدارمیں غیرمعیاری کریمیں قبضہ میں لے لیں اوراسکے مالک اکمل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ کو درخواست دیدی گئی

واضح رہے کہ اس فیکٹری کے بارے میں لوگوں کی شکایات پرکارروائی کی گئی،یہ کمپنی مختلف کمپینوں کی فیشنل کریمیں تیارکررہی تھی۔مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی