پا کستان، چین نے کرونا وائرس سے بچا ؤکیلئے معلوماتی کتابچہ تیار

  پا کستان، چین نے کرونا وائرس سے بچا ؤکیلئے معلوماتی کتابچہ تیار

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور چین نے کرونا وائرس سے ہر ممکن تحفظ اور بچا ؤکیلئے معلوماتی کتابچہ تیار کرلیا ہے، کتابچے میں کورونا وائرس کی ابتدائی علامات،معلومات سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کرونا وائرس کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، پاک، چین کاوشوں سے کرونا وائرس سے ہر ممکن تحفظ اور بچا نے کیلئے معلوماتی کتابچہ تیار کرلیا ہے، جس کا عنوان کتابچہ برائے مزاحمتی وحفاظتی اقدامات کووڈ19رکھا گیا ہے۔پاک چین کاوش سے معلوماتی کتابچے کو آسان اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے، جس میں کرونا وائرس کی ابتدائی علامات،معلومات سے آگاہی فراہم کی گئی اور وائرس کے مختلف حالات، درجہ حرارت ودیگر اطلاعات سے آگاہ کیاگیا ہے۔کتابچے میں ماسک خصوصا سرجیکل یا این 95 ماسک پہننے اور سوتی یا ریشمی ماسک سیگریز کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ ہاتھ دھونے، گھر، دفتر اور کھلے ماحول میں حفاظتی طریقہ کار بھی کتابچے کاحصہ ہیں۔کتابچہ وبا کے دوران نفسیاتی ہم آہنگی، رابطے اور مختلف کیفیات پر رہنمائی فراہم کرتا ہے، کتابچے کی تیاری میں چینی سفارت خانے، ہیبے یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کا اشتراک شامل ہے، جبکہ نیشنل لائبریری، ریلوے، پاک چائنہ گلوبل پبلشنگ ہاس نے بھی تعاون کیا ہے۔ چین میں کرونا وائرس دم توڑنے لگا،80 ہزار متاثرین میں سے67 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ متاثرین اورہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔واضح رہے کرونا وائرس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا اور اس کا شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے تھے۔

معلوماتی کتابچہ

مزید : صفحہ اول