وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

  وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

  



ٍٍ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا پر 2 کروڑ ماسک بیرون ملک سمگل کرا نے کا الزام لگ گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈر یپ) غضنفر علی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کردی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے ماسک سمگل کرائے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطر ے کے پیش نظر ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور چند روپوں والا ماسک سیکڑوں روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ترجما ن مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ماسک کی سمگلنگ پرردعمل میں کہا ہے کہ ماسک سمگلنگ میں ملوث عوام دشمن مافیا حکومت میں ہے ا و ر گرفتاریاں سیاسی مخالفین و میڈیا کی ہورہی ہے۔ خیال رہے ڈاکٹر ظفر مرزکا عہدہ وزیرمملکت کے برابر جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

ماسک سمگلنگ الزام

مزید : صفحہ اول