بجلی بلوں کی بروقت تقسیم کیلئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی نجکاری کا فیصلہ

بجلی بلوں کی بروقت تقسیم کیلئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی نجکاری کا فیصلہ

  



لاہور(آئی این پی) لیسکو نے بجلی کے بلوں کی بروقت ڈلیوری کیلئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، اٹھارہ لاکھ صارفین کو بلوں کی تقسیم پر ایک کروڑ اسی لاکھ روپے ماہانہ ادائیگی کرنا ہو گی،لیسکوبل ڈسٹری بیوشن سسٹم کو آوٹ سورس کر کے سسٹم کو چلائے گی،ذرائع نے بتایا کہ ایک بل کی ڈلیوری کے لئے دس روپے کی ادائیگی کی تجویز رکھی گئی ہے،سب ڈویژنز میں بل ڈسٹری بیوٹرز کی شدید قلت کی وجہ سے نجکاری کی جائیگی، لیسکو میں ابتدائی طور پر بطور پائلٹ پراجیکٹ سینٹرل اور ساوتھ سرکل میں سسٹم شروع ہوگا، دونوں سرکلز میں اٹھارہ لاکھ صارفین کے بلوں کو تھرڈ پارٹی تقسیم کرے گی،دو سرکلز میں کامیابی کے بعد کمپنی میں ڈسٹری بیوشن سسٹم کو آوٹ سورس کیا جائیگا۔

لیسکو

مزید : صفحہ اول