کاہنہ، گاڑی کی ٹکرسے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  کاہنہ، گاڑی کی ٹکرسے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  



لاہور(کر ائم رپو ٹرر)کاہنہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 24 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے گجومتہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 24 سالہ موٹر سائیکل سوار ارشد شدید زخمی ہوگیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا ارشد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی جواں سالہ بیٹے کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا

پولیس کے مطابق نامعلوم ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی