برطانیہ، پاکستانی مشن کوازخود قرنطینہ کرنیکی ہدایت

  برطانیہ، پاکستانی مشن کوازخود قرنطینہ کرنیکی ہدایت

  



لندن(این این آئی) برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک رکن کو زکام جیسی علامات ظاہر ہونے پر ازخود قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی،پاکستانی مشن میں پریس اتاشی منیر احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک رکن نے زکام اور کھانسی جیسی علامتوں کی وجہ سے خدشات کے پیش نظر این ایچ ایس سے رجوع کیا تھا،منیر احمد نے بتایا کہ این ایچ ایس ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کیاکیوں کہ ان کی علامتیں شدید نہیں تھیں، احتیاطی تدبیر کے طور پر عملے کے ارکان کو از خود قرنطینہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاکستانی مشن عملہ

مزید : صفحہ اول