لاوارث خاتون ا یدھی فاؤنڈیشن کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ کے علاقہ سے پولیس کو ایک عمر رسیدہ خاتون ملی ہے۔جو اپنا نام رشیدہ بی بی اور بادامی باغ کی رہائشی بتاتی ہے۔ شیرا کوٹ پولیس کے مطابق عمر رسیدہ خاتون پیدل جاتے ہوئے ملی،خاتون ذہنی طور پر توازن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو صحیح ایڈریس نہ بتا سکی۔اس دوران خاتون نے پہلے بادامی باغ اپنی رہائش بتائی، پولیس خاتون کو لیکراس کے گھر پہچانے کی کوشش کی کہ خاتون نے وہاں جا کر بتایا کہ وہ بیگم کوٹ کا ایڈرس بتایا پولیس فرض نبھاتے ہوئے خاتون کو بیگم کوٹ لے کر گئی تو وہاں پر بھی خاتون اپنے گھر کا صحیح ایڈریس نہ بتا سکی۔آخر کار خاتون کو ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔