سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، ڈالر 2.80پیسے اور سونا 900روپے تولہ سستا

    سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، ڈالر 2.80پیسے اور سونا 900روپے تولہ سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ سے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 682 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔اس حوالے سے اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈپٹی ہیڈ آف ریسرچ علی اصغر پوناوالا کا کہنا تھا کہ کاروبار 9.25 منٹ پر روکا گیا جو 45 منٹ تک رہا۔بعد ازاں 45 منٹ کی کاروبار کی معطلی کے بعد جب مارکیٹ میں کام شروع ہوا تو 100 انڈیکس بہتری کی جانب گیا،تاہم وقتی بہتری کے بعد مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مزید گرگئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہو جانے پر 157.60 روپے کا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہونے پر 156 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز نے ڈالر بڑی تعداد میں بینکوں میں جمع کرائے ہیں، ڈالر تبدیل کرانے سے بینکوں میں امریکی کرنسی کی رسد میں زبردست اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی رسد بڑھنے سے روپے کی قدر کو سہارا ملا۔علاوہ ازیں بین القوامی گولڈ مارکیٹ میں 52ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1587 ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کم ہوجانے کے بعد فی تولہ سونا 93600روپے کا ہوگیا۔جبکہ10گرام سونے کی قیمت 771روپے کمی سے 80 ہزار247روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -