وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، 6(ن) لیگی ارکان کی پارٹی رکنیت معطل
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے مسلم لیگ (ن)کے6اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے اپنے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ(ن)پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے تمام اراکین7دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کے پابند ہیں۔جن اراکین کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نشاط احمد خان ڈاہا، محمد فیصل خان نیازی، چوہدری اشرف علی، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد ارشد شامل ہیں۔
رکنیت معطل