بڑی پرائیویٹ لیبارٹریوں میں کرونا ٹیسٹ کے نام پر بھاری فیس وصولی کا انکشاف

  بڑی پرائیویٹ لیبارٹریوں میں کرونا ٹیسٹ کے نام پر بھاری فیس وصولی کا انکشاف

  



لاہور(جاوید اقبال)کرونا وائرس کے نام پرائیویٹ لیبارٹریوں نے ٹیسٹ اور سرجیکل ڈسپوزیبل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کلینکل اور پتھالوجی لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کے مکمل ٹیسٹ کی فیس سات سے آٹھ ہزار روپے وصول کرنے کا انکشاف ہو ا ہے۔شہر میں موجود8 بڑی کلینکل لیب میں کرونا وائرس ٹیسٹ کے پیکیج جاری کردئیے گئے۔حالانکہ ابتدا میں وائرس کی موجودگی صرف بلڈ سکریننگ سے ممکن تھی مگر لیبارٹری مافیا فوری ٹیسٹ کرنے کے آٹھ ہزار تک فیس وصول کر رہا ہے جبکہ برڈووڈ روڈ پر واقع پبلک ہیلتھ لیب کے سواسرکاری سطح پر کسی لیب میں ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں لہٰذا مجبوراً لوگ پرائیویٹ لیبارٹریوں میں جانے پر مجبور ہیں جہاں مکمل ٹیسٹ کے نام پر من مانی فیس وصول کی جارہی ہے۔دوسری جانب ہال روڈ اورحفیظ سینٹر سمیت پورے شہر میں کمپیوٹر اور موبائل فون کا سامان فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی،چین سے پارٹس کی درآمد رک جانے پر تاجروں نے سامان کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ کردیا۔

انکشاف

مزید : صفحہ اول