لیاقت آباد، سوشل ہیلتھ ورکر کوقتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

لیاقت آباد، سوشل ہیلتھ ورکر کوقتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) تقریباً ایک ماہ قبل24سالہ سوشل ہیلتھ ورکر ذوفشاں کوقتل کرنے والے 2ملزمان گرفتار کر لیئے۔ملزم حسیب خان نے ساتھی شہبازگجر کے ساتھ ملکر مقتولہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی۔ مقتولہ سوشل ہیلتھ ورکرذوفشاں سر میں فائر لگنے سے موقع پر جا ں بحق ہو گئی تھی۔ملزم حسیب خان کا مقتولہ کے ساتھ گزشتہ8سال سے افیئر چل رہا تھا۔ ملزم حسیب اور مقتولہ ذوفشاں دونوں بطور ڈینگی ہیلتھ ورکر اکٹھے کام بھی کرتے رہے تھے۔ رشتہ نہ دینے اور ویلنٹائن ڈے پرمقتولہ کو کسی اور کے ساتھ دیکھے جانے کابھی ملزم کو رنج تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم حسیب خان قتل اور ہوائی فائرنگ کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن آصف بہادر کی سربراہی میں انچا ر ج انویسٹی گیشن لیا قت آ با دملک شہبا ز نے ملزمان کو جد ید ٹیکنا لو جی طر یقے سے گر فتا ر کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کا اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پر انچا ر ج انو سٹی گیشن لیا قت آ با د ملک شہبا ز اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔

مزید : علاقائی