سندھ حکومت کی طلبہ اور ریسرچ لیبارٹریز سے انسداد کرونا وائرس ویکسین بنانے کی اپیل

سندھ حکومت کی طلبہ اور ریسرچ لیبارٹریز سے انسداد کرونا وائرس ویکسین بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے طلبہ اور ریسرچ لیبارٹریز سے کرونا ویکسین بنانے کی اپیل کرتے ہوئے ویکسین تیار کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان بھی کر دیا۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں سندھ حکومت کی مدد کی جائے، تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے ریسرچ سکالرز اور طلبا کے علاوہ لیبارٹریز کے ماہرین سے بھی اپیل کی کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت سے تعاون کرتے ہوئے کرونا ویکسین تیار کریں جس کیلئے حکومت تمام تر ضروری سہولیات اور اخراجات کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔
سندھ حکومت/ اپیل

مزید :

صفحہ اول -