ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ،وائٹ ہاؤس کی تردید

ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ،وائٹ ہاؤس کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود سے ملاقاتیں کرنیوالے افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد خدشہ لاحق گیا ہے کہ شاید وہ بھی وائرس سے متاثر ہیں۔اگرچہ تاحال وائٹ ہاؤس یا امریکی صدارتی دفتر کے کسی ملازم یا ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی عہدیداروں میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، تاہم امریکی صدر نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غیر ملکی عہدیداروں سمیت امریکی عہدیدار و ں سے بھی ملاقاتیں کیں۔تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ چند دن سے نے جن افراد سے ملاقا تیں کیں ان میں سے کچھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد امریکی صدر بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنیوالے برازیلی صدر کے میڈیا ترجمان فیبیو ونگرتن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر کو تشویش لاحق ہوگئی ہے اور وہ خود کے وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق فکرمند ہوگئے۔ انہوں نے کچھ مصروفیات کو ملتوی یا منسوخ بھی کردیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی میڈیا ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تشویش سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر نے کسی بھی ایسے شخص سے ملاقات نہیں کی جن میں وائرس کی تشخیص ہو۔صدارتی محل کی میڈیکل ٹیم نے اس بات کو یقینی بنا رکھا ہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر سمیت ان کے اہل خانہ اور پورے صدارتی محل کا عملہ صحت مند رہے اور وہ وائرس سے متعلق احتیاط سے کام لے۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -