وزیراعظم کی ایف بی آرکو سیلز ٹیکس ریفنڈ جلد ادا کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ایف بی آرکو سیلز ٹیکس ریفنڈ جلد ادا کرنے کی ہدایت

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی جلد ادائیگی کی ہدایت کر دی،ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر نے وزیر اعظم کو سیلز ٹیکس ریفنڈ میں مشکلات حل کرنے کی اپیل کی تھی، ایف بی آر نے ہدایات کے بعد سیلز ٹیکس ریفنڈ میں تمام مشکلات دور کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، ایف بی آر نے ان لینڈ ریوینو کے تمام چیف کمشنرز کو انیکسچر ایچ کے اندراج میں تمام مشکلات حل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں، ایف بی آر نے جولائی تا اکتوبر انیکسچر ایچ جمع کروانے کی مدت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

سیلز ٹیکس

مزید : علاقائی