کروناکے معاملے پر حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہے جبکہ پاکستان میں حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو بطور وزیر صحت پارلیمنٹ میں آکر قوم کو جواب دیں تاکہ پتہ چل سکے کہ وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان نے اب تک کیا اقدمات کئے ہیں اور مزید کن اقدامات کی ہمیں ضرورت ہے۔
احسن اقبال