بچاؤ کیلئے عوام کو حکومت کی ہدایات پر من وعن عمل کرنا ہوگا

بچاؤ کیلئے عوام کو حکومت کی ہدایات پر من وعن عمل کرنا ہوگا

  



ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کو کرونا وائرس کے بارے میں قوم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھنا ہو گا اور اسمبلی کااجلاس بلا کر بھی اصل صورت حال بتانی ہو گی کہ جن ممالک سے اس کے وائرس کے پاکستان داخل ہونے کی اطلاعات ہیں وہاں پر اس کی روک تھام کے لئے کیا حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو روزانہ کی بنیادوں پر اس وائرس کے حوالے سے قوم کو باخبر رکھنا ہو گا کیونکہ اب یہ وائرس ایک وباء کی شکل اختیار کر گیا ہے اس لئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر کو ابھی سے اپنے اوپر لاگو کرنا ہو گا۔

فاروق ستار

مزید : صفحہ اول