تجاوزارت کیخلاف کریک ڈاؤن، سڑکوں، فٹ پاتھوں پر ناجائز تعمیرات مسمار، غیر قانونی بازا ر کا صفایا

تجاوزارت کیخلاف کریک ڈاؤن، سڑکوں، فٹ پاتھوں پر ناجائز تعمیرات مسمار، غیر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ انسدادِ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کا مقصد تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہے اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹیمیں اپنی اپنی تحصیلوں میں آپریشن کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔20 ریڑھیوں، 15 کاؤنٹرز، 09 سلنڈروں کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ تقریباً 10 تھڑوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے شاہدرہ کے علاقے نزد بلال پارک میں گھروں کے باہر بنے ہوئے تھڑوں کو مسمار کروایا ہے اور 12 فٹ چوڑی گلی تھی جو کہ تجاوزات کے باعث صرف 06 فٹ رہ گئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے بالمقابل غیر قانونی طور پر قائم بازار کو ختم کروایا۔ کارروائی میں شالامار زون اور پولیس نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تبلیغی اجتماع روٹ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات پھیلانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال تجاوزات پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرنے کی بھی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1