سویلین بالادستی قائم کرنا مریم نواز کا مشن ہے،عظمیٰ بخاری

  سویلین بالادستی قائم کرنا مریم نواز کا مشن ہے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا سیاست میں ایک ہی مشن سویلین بالادستی اور آئین کی سربلندی۔مریم نواز آدھے دن کیلئے گھر سے نکلیں تو حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔کٹھ پتلی حکمران وزیراعظم ہاؤس میں قابض ہونے کے باوجود نوازشریف کے نام سے خوفزدہ ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نیازی حکومت کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے۔ووٹ خریدنے والے اور ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والے ووٹ کی اہمیت سے واقف نہیں ہو سکتے۔مریم نواز کی خاموشی پر باتیں کرنے والوں کو اب مریم نواز کی بات سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا۔حکومت کا گھنوؤنا چہرہ بے نقاب میڈیا ہاؤسز کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔طاقت کے زور پر حق اور سچ کو دبایا نہیں جا سکتا۔مریم نواز کے باہر نکلنے کا مطلب نوازشریف باہر نکل آئیں ہیں۔مریم نواز پارٹی کارکنوں کیلئے امید کی کرن بن کے باہر نکلی ہیں۔پارٹی کا ہر کارکن مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ووٹ چور،چینی چور اور آٹا چور وں کا ٹولہ ووٹ کے تقدس ناواقف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1