الخدمت فاؤنڈیشن کا فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد چیک

  الخدمت فاؤنڈیشن کا فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد چیک

  



لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے شامی اور فلسطینی مہاجرین کے لئے 30لاکھ روپے کاامدادی چیک پیش کیا گیا۔الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی صدر نویدہ انیس نے الخدمت کمپلیکس کا دورہ کیا اورالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص کوالخدمت فاؤنڈیشن کے تحت شامی اور فلسطینی مہاجرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے امدادی رقم کا چیک پیش کیا۔اس موقع پرالخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی میڈیا کوآرڈینیٹرخالدہ شہزاداور الخدمت آغوش ہومز کے پروگرام مینجرعظیم شہزاد بھی موجود تھے۔سید احسان اللہ وقاص نے الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے دکھی انسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی پرعزم اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہماری بہنوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن دیگر بین الاقوامی معاون سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر مظلوم شامی اور فلسطینی مہاجرین کے لئے بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1