فیس ماسک کی قیمتیں مقرر کرنے کا مراسلہ نیشنل ہیلتھ سروسز کو ارسال

    فیس ماسک کی قیمتیں مقرر کرنے کا مراسلہ نیشنل ہیلتھ سروسز کو ارسال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ' فیس ماسک اور دوسری حفاظتی اشیا کی قیمتیں تعین ' کرنے کے حوالہ سے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن، حکومت پاکستان کو مراسلہ تحریرکر دیا۔ مراسلہ میں لکھا گیا کہ فیس ماسک اوردوسری حفاظتی اشیا کی قیمتیں مقرر کی جائیں، جوکہ ڈرگ ایکٹ 1976کے سیکشن 12کے مطابق وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔مراسلہ کا مقصد کرونا وائرس کے خطرہ کے پیشِ نظر، فیس ماسک اوردوسری حفاظتی اشیا کی ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کو روکنا ہے۔عوام نے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1