پولیو مہم کے دوران ساڑھے تین لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  پولیو مہم کے دوران ساڑھے تین لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  



لاہور (فلم رپورٹر) حکومت پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہاہے کہ لیہ میں 16سے20 مارچ تک انسداد پولیومہم کے دوران 3لاکھ 51ہزار 50 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاے جائیں گے، محنت اور دیانت داری سے کام کرتے ہوے ضلع لیہ کو پولیو فری رکھنا قابل ستائش ہے۔انہوں نے یہ بات انسداد پولیو کی قومی مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں متعلقہ مختلف محکموں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے انسداد کیلئے مزید محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے، تساہل پسندی اور غفلت وکوتاہی پولیو کیس کا موجب بن سکتی ہے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ضلع لیہ میں 16سے20 مارچ تک انسداد پولیومہم کے دوران 782موبائل ٹیمیں،69فکسڈ جبکہ 41ٹرانزرٹ ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی۔سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مو ثر ما نیٹرنگ، با ہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے کام کریں تاکہ معصوم بچوں کو پو لیو ایسے مرض سے محفوظ بنایاجاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1