پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کاحل چاہتا ہے،فخر امام

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کاحل چاہتا ہے،فخر امام

  



اسلام آباد (این این آئی)کشمیر کمیٹی کے چیئر مین سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان بامقصد امن مذاکرات کے عمل کے ذریعے مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے پاس تمام کشمیری معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے تجاویز ہیں بھارت خطے میں تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تمام کشمیری معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے تجاویز ہیں جبکہ بھارت خطے میں تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جبر اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے بارے میں تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی تاہم بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے دنیا بھر میں اس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

فخر امام نے کہا کہ متعدد کشمیریوں کو شہید، متعدد کو بھارتی فورسز نے گرفتار اور مختلف شہروں میں بند کردیا ہے۔

فخر امام

مزید : علاقائی