ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو عباس علی کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ20 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔گرین ٹاون کے علاقے میں ڈاکو شفیق کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے، نولکھا کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو اکبر اور فیملی سے2لاکھ 40ہزار کی نقدی و زیوارات۔ سول لائن کے علاقے سے فیاض اور فیملی سے 1لاکھ 35ہزار نقدی و زیوارات، ہربنس پورہ، لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ،ساندہ اور غازی آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید : علاقائی