ریلوے نے شمیم آراء کو گریڈ 17میں ترقی دے دی

    ریلوے نے شمیم آراء کو گریڈ 17میں ترقی دے دی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)ریلوے نے گریڈ 16کی اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری شمیم آرا کو پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ 17کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت ریلوے اور ریلوے ہیڈ کوارٹرزنے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اُنہیں ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی پہلی خاتون پرائیویٹ سیکرٹری ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اُنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے وہ اپنی تقریباً 40سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد 24مارچ 2020کو ریٹائرڈ ہو جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1