اونج ٹرین، 20سال میں 72ارب آمدن، 32کھرب سے زائد خسارہ

اونج ٹرین، 20سال میں 72ارب آمدن، 32کھرب سے زائد خسارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(عامر بٹ سے)اورنج لائن میٹرو ٹرین / بیس سالہ اخراجات سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی پہلی ملکی لائٹ ریل میٹرو ٹرین پر اخراجات کے تخمینے نے محکمہ خزانہ کے افسران پر سکتہ طاری کردیا تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کو فعال کرنے کیلئے اخراجات 2کھرب88ارب26 کروڑ53 لاکھ تک پہنچ گئے۔بیس سالہ تخمینہ جاتی رپورٹ کے مطابق سالانہ 14 ارب 13 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی۔محکمہ خزانہ کے افسران اورنج لائن ٹرین کو چلانے کیلئے فنڈز کی کھوج لگانے لگے، خطیر رقوم کا انتظام مشکل تر ہوگیا، میٹرو ٹرین کے روٹ پر تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کی تجاویز پیش کر دی گئیں۔20 سال میں میٹرو ٹرین کے ذریعے 72 ارب کی آمدن ہوگی، 32 کھرب 16 ارب 17 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوگا۔پنجاب حکومت سبسڈی کی مد میں 2040 تک ایک کھرب 93 ارب 55 کروڑ 68 لاکھ 58 ہزار ادا کرے گی اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے موجودہ سال میں 12 ارب 72 کروڑ سبسڈی کا تخمینہ لگایا ہے۔2021 سے 2040 تک ہر سال میٹرو ٹرین پر 9 ارب 51 کروڑ سے زائد سبسڈی دینا پڑے گی