سی سی پی او کی ہدایت پر 104 سب انسپکٹرز کی ترقی کا عمل شروع

  سی سی پی او کی ہدایت پر 104 سب انسپکٹرز کی ترقی کا عمل شروع

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر 104 سب انسپکٹرز کی ترقی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت کی زیرصدارت انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے امیدواروں کا اجلاس ہوا۔ جس میں ’ایف لسٹ‘ میں شامل سب انسپکٹرز کے کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن نے امیدواروں کو اے سی آرز اور دیگر دستاویزات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹرز اے سی آرز کی تکمیل میں مشکلات سے آگاہ کریں۔

رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ ملک لیاقت نے کہا کہ سی سی پی او جلد از جلد ترقیوں کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ 248 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔ اگلے مرحلے میں اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل کے رینک پر جلد ترقیاں دی جائیں گی۔

مزید : علاقائی