حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،عزیز الرحمن چن

حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کیا۔عوام بے نظیر سے گہری محبت رکھتے ہیں،بے نظیر کی قوم کے لئے خدمات کی وجہ سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعصب کی شکارحکومت صرف سستی شہر ت کے لئے احساس منصوبے شروع کررہی ہے،ہم احساس پروگرام کے خلاف نہیں لیکن اب تک حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی وجہ یہ ثابت ہوچکاہے کہ حکومت کو عوام کا ہرگز احساس نہیں اگرحکومت کو عوام کا احساس ہے تو وہ ضرورت زندگی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے

مزید : میٹروپولیٹن 1