بیوی کے قتل میں ملوث ملزم راولپنڈی سے گرفتار

بیوی کے قتل میں ملوث ملزم راولپنڈی سے گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل کیمقدمہ کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیوی کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے اس کے شوہر وسیم بٹ عرف گڈو کو گرفتار کر لیا،راولپنڈی کے رہائشی ملزم وسیم بٹ عرف گڈونے اپنی بیوی رابعہ کو ناجائز تعلقات کے شبہ پر قتل کر دیا تھا،ملزم وسیم بٹ عرف گڈوکی کراچی کی رہائشی رابعہ بی بی سے 15سال قبل لومیرج ہوئی تھی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم اپنی بیوی کو داتا دربار سلام کروانے کے بہانے موٹر سائیکل پرراولپنڈی سے لاہور لے کر آیا۔ملزم اپنے3بچوں کی ماں رابعہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد واپس موٹر سائیکل پر راولپنڈی فرار ہو گیا تھا۔ ملزم وسیم بٹ اس قدر شاطر ہے کہ اس نے کسی بھی قسم کے شک سے بچنے کے لیے اپنی بیوی رابعہ کو لاہور لا کر قتل کیا تھا۔

مزید : علاقائی