مسلم لیگ(ن) میں ٹوٹ پھوٹ والی کوئی بات نہیں،عطاء اللہ تارڑ

مسلم لیگ(ن) میں ٹوٹ پھوٹ والی کوئی بات نہیں،عطاء اللہ تارڑ

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا وفاق چار اور پنجاب حکومت دس سیٹوں پر کھڑی ہے۔ایم کیو ایم اور ق لیگ جب الگ ہوں حکومتی کشتی ڈوب جائے گی۔لیگی ارکان کو ڈویلپمنٹ فنڈز کا لالچ دے کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرائی گئی۔نشاط ڈاہااور دیگر پارٹی ارکان ہر صورت شوکاز نوٹس جاری ہونگے۔عثمان بزدار صوبے کی عوام کی فکر چھوڑ کر وفاداریاں تبدیل کرانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا مریم نوازنہیں بولتی تو یہ کہتے ہیں کہ وہ کیوں نہیں بولتی اورجب وہ بولتی ہیں توسوالات اٹھتے ہیں کہ وہ کیوں بول رہی ہیں میں توحیران ہوں حکومت کے جو52ترجمان ہیں وہ اب کیابات کریں گے۔مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ والی کوئی بات نہیں ہے۔مریم نوازصاحبہ کاباہر نکلنابہت مثبت قدم ہے۔اس سے ہماری پارٹی میں خوشی کی لہردوری ہے۔مریم نواز نے پارٹی کے دو سینئر لوگوں کے گھروں میں جاکر اچھا پیغام دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال مایں نوازشریف کے بہترین سپاہی ہیں۔دونوں رہنماؤں کو حکومت کی اصلیت بے نقاب کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1