مہنگائی کی خوفناک لہر نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی

  مہنگائی کی خوفناک لہر نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ سپریم کونسل کے چیئرمین اکبر بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی کی خوفناک لہر نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اشیائے خورونوش کے بڑھتے نرخ، ضروریات زندگی کی اشیا میں ہوشرباا ضافے سے ملک میں مہنگائی میں کی شرح بلندیوں تک پہنچ چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے موثر اور مضبوط حکمت عملی مرتب کرے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین اور ان کو کنٹرول کئے بغیر عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ مہنگائی سے ملک میں تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوتے ہیں، حکومت اس حوالے سے معاشی ماہرین اور تاجر رہنماؤں سے مشترکہ حکمت عملی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مشاورتی سیشنز کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1