ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرزفیڈریشن آڑھتیوں کے مسائل حل کریگی

ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرزفیڈریشن آڑھتیوں کے مسائل حل کریگی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرزفیڈریشن صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے قیام کا مقصد سبزی منڈیوں، آڑھتیوں کے مسائل کو حل کروانا ہے۔ پاکستان کا زرعی ملک ہے یہاں کی اجناس دنیا بھر میں معیاری اور انتہائی بہترین سمجھی جاتی ہیں۔ فروٹ ہوں یا سبزیاں پاکستان کی سر سبز سرزمین سے اگنے والی خدا کی نعمتوں کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ اپنیا یک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرزفیڈریشن ملک کے طول وعرض میں چھوٹے بڑے شہروں میں آڑھتیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فیڈریشن اپنی تمام توانائیاں صرف کرے گی۔ زراعت کے شعبہ سے وابستہ تمام ذیلی شعبہ جات کے افراد کے ساتھ مکمل مشاورت اور ہم آہنگی کے ساتھ فلاحی اقدامات کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1