سکولوں میں لائبر یریوں اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کا آغاز

    سکولوں میں لائبر یریوں اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کا آغاز

  



لاہور(جنرل رپورٹر)شہر میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اسکولوں میں نئے کلاس رومز، آئی ٹی رومز، لائبریری رومز، نئے اسکولوں کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 273 اسکیموں اور کمیونٹی پروگرام کی 79 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیرصدارت ترقیاتی اسکیموں کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی ای اوایجوکیشن، ایم سی ایل اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فرحان رشید نے ڈی سی لاہور کو مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے تفضیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ32 ملین کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسانی کی تعمیر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹاؤن شپ میں لائبریری کی تعمیر،گرلز سکول ٹاؤن شپ میں 19لاکھ روپے کے فنڈز سے لائبریری اورجونیئر ماڈل سکول سمن آباد میں 20 لاکھ روپے سے لائبریری کی تعمیر کاکام جاری ہے۔شہر کے پرائمری سکولوں میں ای سی ای رومز کے لیے 27 لاکھ روپے کے فنڈز سے کام جاری ہے۔ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ایک کڑور روپے کی لاگت سے آئی ٹی روم کے سامان کے لیے ٹکینکل ممبرز کی رپورٹ کا انتظار ہے اور44 لاکھ روپے کی لاگت سے ایلمنٹری سکول میں آئی ٹی روم کے سامان کے لیے ممبرز کی رپورٹ کا انتظار ہے۔30 لاکھ روپے کی لاگت سے ہرپلکے سکول میں دو کلاس رومز کی تعمیر کا کام جاری ہے اورہنجروال سکول میں ساڑھے تیرہ لاکھ روپے کی لاگت سے واش رومز، اور پینے کے پانی کی سہولت پر کام جاری ہے۔42 لاکھ روپے کی لاگت سے گرین ٹاون سکول کی چار دیواری کی تعمیر، ٹف ٹایلز کا کام جاری ہے اورسمن آباد ہائی سکول میں سہولیات کے فقدان کو 19 لاکھ روپے کی لاگت سے پورا کیا جا رہا ہے۔ایک کڑور روپے کی لاگت سے وحدت رور سکول کا امتحانی سنڑ، اور آئی ٹی روم کی تعمیر کا کام جاری ہے اور98 لاکھ روپے کی لاگت سے سندر ایلمنٹری سکول کی آپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 79 اسکیموں پر 98 فی صد کام مکمل کر دیا گیا ہے۔پی ایم ایس سی کی 273 اسکیموں کی ٹینڈرنگ کا کام جاری ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی تمام کاموں میں اعلی میٹیریل کے استعمال کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو تمام سائٹس کو خود وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1