پاکستان کو ہمیشہ خاندانی سیاست نے نقصان پہنچایا،انصر مجید

  پاکستان کو ہمیشہ خاندانی سیاست نے نقصان پہنچایا،انصر مجید

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ پاکستان کو ہمیشہ خاندانی اور ذاتی مفادات کی سیاست نے نقصان پہنچایا۔سڑکیں اور پُل بنانے سے عوام کے حالات کبھی بھی نہیں بدلتے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے ہمیشہ کیلئے نکالنے آئی ہے۔ریاست مدینہ کے ماڈل پر سوفیصد عملدرآمد کرکے ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے۔انصرمجید خان نے کہاکہ شریف برادران کو اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وعدے کے مطابق وطن واپس آناچاہیے۔قوم نے کئی دہائیوں سے نااہل حکمرانوں کو بھگتا ہے۔نئے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1