(ن) لیگ کے کارکن قائدین پر پورا اعتماد کرتے ہیں،عثمان نثار

(ن) لیگ کے کارکن قائدین پر پورا اعتماد کرتے ہیں،عثمان نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) سینئر کارکن عثمان نثار نے پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت کوئی کارکن پارٹی نہیں چھوڑے گا نہ لالچ میں یا دباؤ میں آکر پارٹی بدلے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نوازشریف، شہباز اور حمزہ شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور مرتے دم تک قائدین کا ساتھ دیں گے۔ پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ سچے کارکنان نے کبھی بھی کسی دباؤ میں آنے کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑی اور ہمیشہ برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ میٹنگ میں حلقہ کے صدر رحمت بلا، میاں شاہد، ادریس بھٹی و دیگر شریک تھے۔