حکومت ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے،اشرف بھٹی

حکومت ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرئے،دواؤں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں،غریب ہر زاویئے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،انتشار کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت کمر توڑ مہنگائی پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے اگر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ نہ کیا گیا تو پھر قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی اس وقت قوم کا سب سے بڑا مسلہء مہنگائی ہے جس کے لئے حکومت کو ہنگامی کام کرنے کی ضرورت ہے اس کے بعد قوم کو کورونا وائرس کے بارے میں بھی حقائق بتانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت کو فوری طور پر آگاہی مہم شروع کرنا ہو گی۔