حکومت کرونا کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے،سعدیہ سہیل

  حکومت کرونا کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کروناوائرس کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ملک میں کرونا وائرس کنٹرول میں ہے وزیر اعظم خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پہلے سے الرٹ ہیں تمام بس اڈوں، ائیرپورٹس، ریلوے سٹیشنز پر سکریننگ کا عمل شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخری حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی اعلیٰ قیادت خود نگرانی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع نہیں کیا اور ماضی میں نمائشی منصوبوں پرسرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا اور ان نمائشی منصوبوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1