میڈیکل ایمرجنسی بزدار حکومت کا مستحسن اقدام

میڈیکل ایمرجنسی بزدار حکومت کا مستحسن اقدام
 میڈیکل ایمرجنسی بزدار حکومت کا مستحسن اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کورونا وائرس کو ایک وباء قرار دیئے جانے کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اس مقصد کے لئے پنجاب میں کوروناوائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے پنجاب کے تین بڑے ہسپتالوں مظفرگڑھ میں 250بستروں پر مشتمل طیب اردگان ہسپتال، لاہور میں 400بستروں پر مشتمل پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اور 250بستروں پر مشتمل انسٹی ٹیوٹ آف یوروالوجی راولپنڈی تیار کر دیئے گئے ہیں اور ان تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور اضافی درکار طبی سامان بھی پہنچا دیاگیا ہے۔ یہاں پر یہ بات قابل زکر ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ شرح اٹلی میں ہے جس کی بنیادی وجہ وقت پر حفاظتی تدابیر اور انتظامات کا فقدان ہے، لیکن پنجاب میں کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی صورتحال کا 24گھنٹے جائزہ لیاجا رہاہے جس کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل احمد اعوان کر رہے ہیں جو عوام کو محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ اس وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر میں بار بار ہاتھ دھونا، دوسروں سے ہاتھ مت ملانا اور چہرے کو بار بار ہاتھ نہ لگانا شامل ہیں۔

جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا سے متاثرہ ممالک سے آئے ہوئے مسافروں کے لئے اپنا چیک اپ ضرور کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ ماہرین صحت کے مطابق ہم حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرکے ہی کورونا وائرس کی مکمل روک تھام کر سکتے ہیں عوام غیرضروری گھروں سے مت نکلیں اور اس وائرس کو روکنے کے لئے محدود نقل و حرکت سب سے اہم ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رابطہ میں ہیں عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی پھیلانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ایک موثر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے تمام ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بالکل تیار اور الرٹ ہیں۔ حکومت پنجاب کے پاس ایکسپرٹس ہیں جو تمام تر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سندھ میں کورونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے یہ وباء خدانخواستہ پنجاب میں بھی آ سکتی ہے جس کی وجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی سے صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کا نفاز کردیا گیا ہے اورتمام حفاظتی اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی جانب سے اس وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی مرتب کی جارہی ہے اور اس کی مانٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

مزید :

رائے -کالم -