آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج

      آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج

  



لاہور(سٹی رپورٹر)آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کمبائنڈ ایسوسی ایشن کی کال پر اے جی کمپلیکس میں تمام دفاتر کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اے جی پنجاب کے صدر ظہیر احمد میو، اے جی پی آر لاہور کے صدر میاں طارق جاوید، صدر ڈی جی اکاؤنٹس ورکس طارق بھٹی، صدر ڈائریکٹر پوسٹل اکاؤنٹس اور سیکرٹری جنرل آل پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں امتیازکی وجہ سے وفاقی ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہ میں فرق کو ختم کرکے سب کی تنخواہیں برابر کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ مطالبات کے منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1