شریف خاندان کی اصلیت سب کے سامنے عیاں ہو گئی،اعجاز چودھری

  شریف خاندان کی اصلیت سب کے سامنے عیاں ہو گئی،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی ابوبچاؤ مہم کے بعد پورا ٹبر بچاؤ مہم بھی بُری طرح ناکام ہوچکی ہے، مریم صفدر کب تک جھوٹ اور غلط بیانی کے ذریعے قوم کو کے گمراہ کرتی رہیں گی، شریف خاندان کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، شریف خاندان طبی بنیادوں کی آڑ کا بہانہ بنا کر لندن بھاگ گئے ہیں، شریف خاندان پہلی مرتبہ اپوزیشن میں بیٹھنے سے ہوش ٹھکانے لگ گئے ہیں، پاکستان کو ہمیشہ موروثی سیاست اور ذاتی مفادات نے نقصان پہنچایا ہے، شریف برادران وعدے کے مطابق وطن واپس آئیں، شریف برادران حیلوں، بہانوں کام لے رہے ہیں، کئی ہفتے گزرنے کے باوجود علاج شروع نہیں کروایا ہے۔

، ن لیگ کے درباری قوم سے جھوٹ بولنا بند کریں اور قوم کو سچ بتائیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر وزیراعظم عمران خان نے درست سمت میں ڈال دیاہے، سابقہ حکمران مافیا کی نااہلی،عوام دشمن پالیسیاں اور ان کی لوٹ مار کی سزا قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے،وہ گذشتہ روز پارٹی دفتر میں آئے ہوئے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے، اعجازاحمدچوہدری نے مزیدکہاکہ ملک میں مہنگائی پر حکومت نے کنٹرول کر لیا ہے، کرونا وائرس پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں سخت اقدامات کررہی ہیں، عوام بھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرے، گندم کی امدادی قیمت بڑھنے سے کسانوں کو فائدہ ہوا۔ اس موقع پر ندیم قادر بھنڈر، حافظ عبیداللہ، غلام محی الدین دیوان اور مہر واجد عظیم بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1