قانون ناموس رسالتؐ کا ہر صورت دفاع کریں گے،علماء

  قانون ناموس رسالتؐ کا ہر صورت دفاع کریں گے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ آئین پاکستان و ختم نبوت علماء کنونشن مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں مجلس لاہور کے سرپرست اور جے یوآئی ضلع لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدنعیم الدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس، جے یو آئی لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا مفتی عبدالحفیظ، مولانا خا لد محمود، قا ری ظہور الحق، قاری محمداقبال، مولانا عبدالشکوریو سف، مولانا غضنفرعزیز، مولانا محمدیعقوب فیض، حافظ فہیم الدین، مولانا سلیم اللہ قادری، قاری عبد المنان، قاری عمران رحیمی، مفتی خلیل الرحمن، مفتی سیف اللہ ربانی، مولانا یوسف حقانی، مولانا سعید وقار، مولانا عبد الحلیم، حافظ عبد الرحمن، قاری حنیف سومرو، عرفان شجاع بٹ،مولانا مسرور ضیاء، مولانا مقصودالوری، مولانا ظہیر احمدقمر، حکیم راشدمحمود، حکیم حافظ محمدندیم، مولانا زبیر جمیل، مولانا عبیدالرحمن معاویہ، قاری محمدعابد حنیف کمبوہ، قاری معاویہ محمود مکی، مولانا عبدالودود، مولانا عبدالرحمن، قاری محمدزکریا ا ودیگر علماء نے شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قانون ناموس رسالت اور آئین کی اسلامی دفعات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے عالمی اداروں کو پاکستان کا اسلامی آئین اور اس کی اسلامی دفعات کسی قیمت پر قبول نہیں اور وہ اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن علماء آئین پاکستان کیخلاف سازشوں کو کسی صورت پر کامیاب نہیں ہونے دینگے موجودہ حکمران قادیانی لابی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں انہیں مسلمان قرار دلوانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں 19 مارچ کی تحفظ آئین پاکستان کانفرنس ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں انہیں ناکام بنانے کیلئے تمام جماعتوں کواپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن اہل حق کی آواز ہیں ان کی شاندار جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔