عمران خان نے معیشت سمیت ہر چیز گروی رکھ دی،پرویز ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت، عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار سب گروی رکھ دیا،کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ حکمران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔،سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے,جعلی حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا، ملکی معیشت میں مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،میاں طارق، نذیر خان سواتی، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہن لیگ کی حکومت نے پنجاب کے عوام کو جو سہولیات دیں سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم عمران نیازی وہ تمام سہولیات عوام چھین رہے ہیں اور عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے تمام منصوبے بند کئے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر عوام کو جھانسہ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ حکمران انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ثبوت اور شواہد کے بغیر محض سیاسی انتقام اور عمران نالائقی کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی قید ناانصافی اور ظلم ہے۔