دوکتابوں کے تعارفی پروگرام

      دوکتابوں کے تعارفی پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ایکچارٹ ٹولے کی تصنیف "The Power of Now: A Guide to Spiritual Enlightenment" اور ڈاکٹر اورنگزیب نیازی کی ترجمہ کی ہوئی کتاب ”نظریہ اور عمل (منتخب مضامین)“پر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، فیکلٹی ممبران اورطلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سائنسز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب علی خان نے انگریزی کتاب پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ اورینٹل کالج سے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیرنے اردو رتصنیف کے خدوخال بیان کئے۔ ڈاکٹر ہارون عثمانی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔