خصوصی بچوں کے تمام سکولوں میں داخلوں کا آغاز

  خصوصی بچوں کے تمام سکولوں میں داخلوں کا آغاز

  



ا لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن طاہر حسین غاز ی نے بتایا ہے کہ ضلع لاہور میں واقع خصوصی بچوں کے تمام سکولوں میں داخلے شروع ہو گئے ہیں۔ محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کی ہدایات کے تحت بچوں کو تعلیم،یونیفارم، آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگرسہولیات مفت مہیا کی جائیں گی۔ہر بچے کو ماہانہ 800روپے وظیفہ بھی دیاجائے گا۔ سپیشل ہاؤس گلبرگ کے پرنسپل محمد سلطان شاہد نے بتایا ہے کہ بولنے اور سننے سے محروم بچوں کے داخلے کے لئے تفصیلی معلومات گورنمنٹ سنٹرل ہائی سکول فاردی ڈیف40ٹی گلبرگ لاہور سے ٹیلی فون نمبر99263306سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1